سیف علی خان کی بیٹی کی ڈیبیو فلم تاخیر کا شکار

Published on November 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’’کیدارناتھ‘‘ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ سارہ علی خان اپنے والد سیف علی خان کی خواہش کے خلاف جاتے ہوئے بالی ووڈ میں فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے ذریعے قدم رکھ رہی ہیں تاہم ان کی یہ فلم تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ کی کہانی بھارتی ریاست اتر اکھنڈ میں 2013 میں آئے ایک سیلاب کے گرد گھومتی ہے جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے، اس لئے فلم کے متعدد سین ایسے بھی ہیں جس میں لوگوں کو سیلاب میں گھرا دکھایا جائے گا لیکن فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار ان مناظر کو اتر اکھنڈ میں نہیں بلکہ ممبئی میں ہی فلمانا چاہتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم میں سیلاب کے مناظر کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بالکل اسی مقام جیسا سیٹ بنایا جارہا ہے جس کے لیے زیادہ وقت درکار ہے لہذا سارا علی خان کی ڈیبیو فلم دیکھنے کے لیے مداحوں کو مزید انتظار کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题