مسلمان جنت میں داخلے و جہنم سے نجات کیلئے نیک اعمال کریں ،مولانا طارق جمیل

Published on January 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

عبدالحکیم (یو این پی ) معروف سکالر و مذہبی رہنما علامہ طارق جمیل نے طارق سعید سنپال کے نماز جنازہ سے قبل اظہا رخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو موت کی فکر ہونی چاہیے اور ہر چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے جس کے اعمال نیک صالح ہونگے اس کو تو بلاشبہ جنت ملے گی اور جس شخص کے اعمال اچھے نہ ہوئے تو اسکا ٹھکانہ جہنم ہو گا اس لئے ہمیں دنیا سے زیادہ آخرت کی فکر کرنی چاہیے انہو ں نے کہا سب سے اچھی موت نبی آخر الزماں محمد ﷺ کی تھی سب سے بہتر مقام بھی آپ کا ہے اور آپ دنیا کی واحد شخصیت ہیں کہ جس سے اجازت حاصل کر کے فرشتہ اجل جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور آپکو حالات سے آگاہ کیا اور آپ سے موت کی اجاز ت طلب کی اور آپ نے اللہ تعالی سے گڑگڑا کر اپنی امت کے لئے جہنم سے نجات اور بخشش کی التجا کی اور امت سے کہا کہ تم نماز پنجگانہ ادا کرواور حقو ق العباد پر توجہ دوطارق جمیل نے مزید کہا کہ مسلمان کو ہر حال میں اللہ کو یاد رکھنا چاہیے اور جہنم سے نجات اور جنت میں داخلے کے لئے نیک اعمال کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے غریب ،غرباء مساکین اور پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes