ایسا لگتا ہے ن لیگ نہیں مہنگائی لیگ اقتدار میں ہے۔ مہرین انور راجہ

Published on November 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

لاہور (یو این پی)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بجلی اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے صارفین سے 100ارب روپے وصول کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے ،بجلی کے صارفین سے 124ارب روپے وصول کرنے کا معاملہ ابھی التواء کاشکار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے ن لیگ نہیں مہنگائی لیگ اقتدار میں ہے کوئی دن نہیں گزرتا جب مہنگائی کی لہر نہ آئے ، پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف موثر احتجاج کیا ہے اور پر ڈھائے جانے والے ظلم پر آواز بلند کی ہے ،عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہی ان کی آواز ہے اور ہمیشہ پیپلزپارٹی نے ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائی ہے،عوام سخت مشکلات شکار ہیں اور عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں ، ن لیگ ریلیف دینے کے بجائے عوام کو تکلیف دے رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy