حکومت پنجاب نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی

Published on October 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب نے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ضلع کی ہر یونین کونسل میں 5،5کریانہ سٹور رجسٹر ہوں گے جس میں آٹے، دال،گھی پر 40فیصد تک رعایت ہوگی۔فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ شہری احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8123 پر میسج جبکہ دوکاندار30 اکتوبر 2022 تک اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں تاہم دوکانداروں کے پاس انڈرائڈ موبائل،انٹرنیٹ اور کسی بنک کا اکاؤٹ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ دوکانداروں کو سبسڈی کی رقم پر 8 فیصد کمیشن بھی ملے گاجبکہ زائد سیل پر رجسٹرڈ دوکانداروں کو تین ماہ بعد قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے فری ٹکٹ بھی دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوکاندار مزید راہنمائی کیلئے ڈی او انڈسٹری اور ڈی ڈی سوشل ویلفیئر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog