وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا

Published on November 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

مانچسٹر(یو این پی)نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن میں اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، تاہم اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس کا دبے الفاط میں اعتراف کر لیا۔ مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے اختلافات تو چلتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم پر اتفاق ہونے کے بعد کچھ پارٹیوں نے دوبارہ اعتراض اٹھایا۔ شاہد خاقان عباسی برطانیہ کے نجی دورے کے بعد وطن واپسی کے لیے مانچسٹر سے روانہ ہو گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy