اسٹیج ڈرامے فن کار کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں؛ ماہ نور

Published on November 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

اسٹیج ڈرامہ میں پرفارمنس دینے پر فوری ری ایکٹ آتا ہے اچھی کردار نگاری پہ خوب داد ملتی ہے
لاہور(یوا ین پی)اسٹیج ڈرامے کسی بھی ادا کار کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیںیہاں پہ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے شوبز کی دنیا میں مجھے بہت عزت اور شہرت ملی ہمارے پرستار ہمارے لئے سرمایہ حیات ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار اداکارہ ماہ نور نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جب اسٹیج ایکٹر اسٹیج پہ اپنی پرفارمنس دیتا ہے تو حاضرین فوری ری ایکٹ کرتے ہیں اگر پرفارمنس اچھی ہوگی تو داد ملتی ہے اگر آپ کی پرفارمنس اچھی نہ ہوتو پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے میں نے شوبز میں بہت وقت گزارا ہے اب اس نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ فلموں کے مقابلے میں اسٹیج ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری میں فن کار کو سیکھنے کا جو موقع ملتا ہے اس سے فن کار کندن بن کر نکلتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes