ڈی پی او کے تبادلے پر از خود نوٹس کی سماعت، خاور مانیکا اور احسن جمیل پیر کے روز طلب

Published on August 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ) سپریم کورٹ میں ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے پر از خود نوٹس کی تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو تین ستمبر پیر کے روز طلب کر لیا گیاہے ۔ان کے علاوہ عدالت نے احسن جمیل ، ڈی آئی جی شہزادہ سلطان اور عثمان بزدار کے سیکرٹری کو بھی طلب کیاہے اور آئی جی پنجاب کو ان تمام افراد کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ڈی پی او رضوان گوندل کی تبدیلی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ہوئی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ یہ کیا معاملہ ہے، پانچ دن سے قوم اس کے پیچھے ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک بات بار بار کہہ رہا ہوں کہ پولیس کو آزاد وخودمختار ہونا چاہیے، ہم پولیس کو سیاسی دباو سے نکالنا چاہتے ہیں لیکن پولیس سیاسی دباو سے نکلنے کی کوششوں کو خراب کر رہی ہے۔ آپ آزاد ادارہ نہیں بننا چاہتے، کس کے لیے رضوان گوندل کا تبادلہ ہوا، اگر آپ نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر رضوان گوندل کا تبادلہ کیا ہے تویہ غیر قانونی ٹرانسفر ہے، تبادلے کا حکم رات کے ایک بجے جاری کیا گیا، رات کے ایک بجے تبادلہ کا حکم جاری کرنے کی کیاضرورت پڑگئی تھی، کیا اس رات کی صبح نہیں ہونا تھی۔واقعات میں جو بھی شامل رہے انہیں بلا لیں گے، آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیسے اور کہاں کہاں ہوسکتا ہے؟کیا آرٹیکل 62 ون ایف کا اس کیس پر اطلاق ہوتا ہے ؟ کیا وزیر اعلیٰ پر براہ راست آرٹیکل 62 ون ایف لگ سکتا ہے ؟ اس معاملے پر مخدوم علی خان کو عدالتی معاون مقرر کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes