سیاحت کے فروغ کیلیے خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اقدام

Published on November 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

پشاور(یواین پی )ٹوراز کارپوریشن خیبرپختونخوا نے دور دروز سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے فور اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات سے آراستہ سیاحتی کیمپ بنالیے ہیں۔فور اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات کھانے پکانے کا انتظام بارش اور برف باری سے محفوظ انتظامات کسی ویران پہاڑی پر ممکن نہیں لیکن خیبرپختونخوا میں ٹورازم کارپوریشن نے دور دراز چار سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے ایسی سہولیات سے آراستہ کیمپ بنا لیے ہیںصوبائی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے پہاڑی علاقوں پر خصوصی توجہ دینی کی پالیسی بنائی گئی ہے، ٹوراز کارپوریشن خیبرپختونخوا نے دور دروز سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے فور اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات سے آراستہ سیاحتی کیمپ بنالیے ہیں، یہ سیاحتی کیمپ میں ناران کے مقام پر شاران، گلیات میں ٹھنڈیانی، شانگلہ میں یخ تنگی اور سوات میں بیشی گرام شامل ہیں۔ان کیمپوں میں فور اسٹار ہوٹل کی سہولیات فراہم کی گئی جن میں آرام دہ بیڈ، صوفے ، واش روم بنایا گیا ہے جب کہ بجلی کے لیے سولر سسٹم لگایا گیا ہے، سیاحوں کے لیے کھلے آسمان تلے بیٹھنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جب کہ کھانا پکانے کے لیے کچن بھی بنایا گیا ہے۔ڈی جی ٹورازم محمد علی سید کے مطابق مٹہ میں کبین جبہ اور ڈی آئی خان میں شیخ بدین میں بھی کیمپ کی تکمیل آجری مراحل میں ہے، انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے لیے چترال میں گولین اور کیلاش ، صوابی میں پیر گلی، کالام میں مہوڈھنڈ، اور کاغان میں منور ویلی میں کیمپ بنائے جارہے ہیں، ان کیمپوں کی دیکھ بحال کے لیے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جارہا ہے اس منصوبے سے لوگوں کو نوکریاں بھی مل رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题