جرمنی(پ ر) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار لولائن پل کے نچے سے گزشتہ کئی دن سے لاپتہ عبدالحمید بلوچ کی مسخ شدہ لاش برآمدبی آر پی جرمنی کے رکن محمد صدیق بلوچ کے ماموں عبدالحمید بلوچ کو پاکستانی ریاستی ادارے کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار 15 جولائی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے عبدالحمید بلوچ کی آج صبح پرانا گولی مار سے پولیس نے مسخ شدہ لاش برآمد کی دوسری جانب عبدالحمید بلوچ کی بازیابی کے لیے 16 جولائی سے حسینہ صدیق بلوچ کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں احتجاجی کر رہی تھی حسینہ صدیق نے کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوکہا عبدالحمید بلوچ کی اغوا نما گرفتاری کے بعد مسخ شدہ لاش کی برآمدگی پاکستانی ادراوں کا بلوچوں سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے