کرکٹر عبدالرزاق نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

Published on November 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

سیالکوٹ (یواین پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے تحریک انصاف میں شمولیت کا  فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے فیس بک پر اپنی اور کرکٹر عبدالرزاق کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان ڈار کرکٹر عبدالرزاق کو پی ٹی آئی کا مفلر دے رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ عبدالرزاق نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے اور وہ آئندہ کچھ روز میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان محسن حسن خان بھی تحریک انصاف میں انٹری دے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes