پاکستان کی پہلی سائکو فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ کا آفیشل ٹریلر اسی ماہ جاری کر دیا جائے گا، خالد حسن خان

Published on January 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

\"yellow\"
لاہور(یواین پی) پاکستان کی پہلی سائکوتھرلر فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ کا آفیشل ٹریلر جنوری میں جاری کر دیا جائے گا، یہ بات فلم کے اسکرپٹ رائٹرو ڈائریکٹر خالد حسن خان نے کہی، انہوں نے بتایا کہ اس فلم کو انشااللہ فروری کی تاریخوں میں کراچی سمیت پاکستان، متحدہ عرب عمارات، بھارت، امریکہ، انگلینڈ اور دوسری ریاستوں کے سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا، مزید تفصیلات میں انہوں نے بتایا کہ مسک فلمز اورآؤٹ فیلڈرفلمز کے بینر تلے بننے والی سائکو تھرلر فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ بھارت کے شہر نئی دلی میں بسنے والی ایک ایسی لڑکی کی کہانی پرہے جو ایک ایسے ہوٹل میں جا کر رہتی ہے جہاں اس کی ملاقات اپنی بہن سے ہوتی ہے جو پیدا نہیں ہوئی۔.فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ میں برصغیر میں موجودلڑکیوں کے ساتھ ناروا سلوک کو موضوع بنایا گیا ہے، خصوصی طور پر ان بچیوں کو جنہیں پیدائش سے قبل ہی قتل کر دیا جاتا ہے۔ فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت ہیں’’ہوٹل‘‘ کی شوٹنگ پاکستان کے چند شہروں کے علاوہ کچھ خاص حصوں کی کراچی میں کی گئی ہے۔ ’’ہوٹل‘‘ کی مرکزی کردار میں فلمسٹارمیرا جی ہیں دیگر کاسٹ میں ہمایوں گیلانی،نیہا انیل،نسرین، جان،مسکان جے، نساء جبیں، عبید اللہ زبیر، صادق امین،بابرخان،ذکیہ خان، طارق جمال، بیلہ ناز، نوید بلوچ، فرخ دربار،ماجد راجہ،نبیل شوکت، انیس راجہ (مرحوم) ، اکبر خان، محمد احمد، اورپرائڈ آف پرفارمنس محترمہ ڈاکٹر عالیہ امام شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题