نوازشریف سے شہبازشریف کی جاتی امرا میں طویل ملاقات،سیاسی صورتحال اور حدیبیہ پیپر ملز کیس پر تبادلہ خیال

Published on November 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور حدیبیہ پیپرملز کیس پر بات چیت ہوئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کی علاوہ حدیبیہ پیپر ملز کیس اور نیب ریفرنسز پر تبادلہ خیال کیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن میں نوازشریف پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ ان کی اگلی پیشی 14 نومبر کو ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog