خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا

Published on February 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

پشاور: (یواین پی) جعلی پولیس اہلکاروں کی شناخت اب ہو گئی آسان، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار سے زائد اہلکاروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد اہلکاروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 75 ہزار 238 اہلکاروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے اور امید ہے کہ اس عمل سے عوام کی جعلی پولیس اہلکاروں سے جان چھوٹ جائے گی۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وقار احمد کے مطابق اس نظام کے تحت اب تمام اہلکاروں کو ایک ہی قسم کا کارڈ جو کیو آر کوڈ سے لیس ہوگا جاری کیا جائے گا جس میں ان کا تمام ریکارڈ موجود ہوگا۔عوامی حلقوں نے بھی خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ای پولیسنگ کے اس اجرا کو سراہتے ہوئے اسے ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی فیچرز سے لیس مذکورہ کارڈز گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک کے اہلکاروں کو جاری کئے جائیں گے جبکہ سینئر اہلکاروں کو وفاقی حکومت کی جانب سے کارڈز کا اجرا ہو گاکے پی پولیس ای پولیسنگ کی جانب گامزن ہے اور اب تک 75 ہزار سے زائد اہلکاروں کو کیو آر کوڈ کے ذریعے سنٹرل پولیس آفس سے منسلک کیا جا چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog