بنوں میں فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا،4سکیورٹی اہلکار زخمی

Published on November 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

بنوں(یواین پی)بنوں میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بارودی موادنورڈ ٹوچی پل کے قریب سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھاجیسے ہی سکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے،دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme