اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت میں کاروائی روکنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست مسترد کردی

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت میں کارروائی روکنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست مسترد کردی جبکہ تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔نواز شریف نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے 8 نومبر کے فیصلے کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا ،تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لا یا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ 3 ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت پیر (20 نومبر) تک کے لیے ملتوی کردی۔نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کے لیے متفرق درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes