شوگرملز نے سپلائی کم کردی،ہول سیل میں چینی مہنگی ہوگئی

Published on November 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

کراچی/اسلام آباد(یوا ین پی)بروقت کرشنگ کا آغاز نہ ہونے پر شوگر ملز نے چینی کی سپلائی کم کردی جس کے باعث ہول سیل میں چینی ایک روپے مہنگی ہوکر 49 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز طلب کے حساب سے سپلائی فراہم نہیں کررہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں دباو دیکھا جارہا ہے ۔ہول سیل میں سو کلو چینی کی بوری سو روپے اضافے سے چار ہزار نو سو روپے پر پہنچ گئی۔اس اضافے کی وجہ سے ہول سیل سطح پر فی کلو چینی ایک روپے مہنگی ہوکر 49 روپے فی کلو کی ہوگئی ہے ۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر کرشنگ جلد شروع نہ ہوئی تو چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy