نواز شریف کادوبارہ اقتدار میں آنا مشکل نظر آتا ہے،مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا

Published on November 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

کراچی (یوا ین پی)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگر پاناما پیپرز میں اپنے خاندان کا نام سامنے آنے کے بعدازخود مستعفی ہوجاتے تو انہیں اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا، اب ان کا پھر سے اقتدار میں آنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔ کراچی ریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ دنیا بھر میں جن سربراہوں کا نام پانامہ پیپرز میں آیا وہ از خود اقتدار چھوڑ کر چلے گئے لیکن میاں صاحب نے ایسا نہیں کیاجسکے باعث انہیں مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت نہ پرانے افسران ہیں اور نہ ہی پہلے جیسے حالات اس لئے ہم یہ توقع کرسکتے ہیں کہ جب بھی انتخابات ہوئے جی ڈی اے کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں بہت سے دھڑے ہیں اور کارکنوں کو قابو میں رکھنا ڈاکٹر فاروق ستار کے بس کی بات نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes