مفتی منیب الرحمان کی دھرنا گروپ سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد کا حصہ بننے سے معذرت

Published on November 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

آباد (یواین پی) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے دھرنا گروپ سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے دھرنے کی واضح حمایت کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سے تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد میں دیا گیا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی جبکہ مفتی منیب کو حکومت کی مذاکراتی ٹیم کا حصہ بننے کی پیشکش بھی کی گئی تھی ۔ حکومت کی جانب سے آنے والی پیشکش مفتی منیب الرحمان نے مسترد کردی اور مذاکراتی وفد کا حصہ بننے سے بھی معذرت کرلی ۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے کی حمایت کر رکھی ہے اس لیے مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکتا، ناموس رسالت ﷺ قانون پر میرا موقف واضح ہے اور اس حوالے سے پہلے ہی اعلان بھی کرچکا ہوں۔واضح رہے کہ دو روز قبل مفتی منیب الرحمان نے ایک پریس کانفرنس میں حکومت کو دھرنا دینے والوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا مطالبہ اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes