موبائل فون کا استعمال، بچوں میں آنکھوں کی بیماریاں بڑھنے لگیں

Published on July 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

لاہور(یواین پی) کم عمر بچوں میں موبائل فون کے استعمال کے برے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں موبائل سے زیادہ دیر استعمال سے بچوں میں آنکھوں کی مختلف بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں کے رہائشی بچوں میں موبائل فون کا کثرت سے استعمال دیکھنے میں آیا ہے 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں میں موبائل فون کا استعمال تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جس سے بچوں میں آنکھوں کی بیماریاں ، آنکھوں میں خشکی پیدا ہونا اور آنکھوں کا جلنا اور نظر کی کمزوری کے ساتھ ساتھ چھوٹی عمر میں چشمے لگانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ماہرین امراض چشم نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ والدین بچوں کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔ بچوں کو موبائل سے دور رکھیں ، زیادہ دیر موبائل ، ٹیبلٹ اور چھوٹی عمر میں گھنٹوں لیپ ٹاپ یا وڈیو گیمز پر نظریں جمانے سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر برے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے چیئرمین ڈاکٹر افضل قادر کہتے ہیں کہ موبائل سے جو شعاعیں نکلتی ہیں اس سے آنکھوں میں پانی بہنا ، دماغ کی کمزوری ، ہڈیوں کی کمزوری ، جسی موزی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔ادھر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے چیئرمین شعبہ امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر محفوظ کہتے ہیں کہ کم عمر بچوں میں زیادہ دیر موبائل استعمال سے مائی اوپیا بھی ہوسکتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog