کرپٹ حکمرانوں کے حتساب کے عمل میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے منظور وٹو

Published on November 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ملک کی ستر سالہ تاریخ میں مارشل لاء کے بغیر ملک کے سب سے طاقتور حکمران طبقے کا احتساب ہو رہا ہے اس سے احتساب کے عمل میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے پاکستان کی عوام کے لئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے 20 کروڑ عوام اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہیں اور اُس کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ہمیشہ حکمران طبقہ اپنے من مرضی کے احتساب کمیشن کے ذریعے اپوزیشن کا احتساب کرتی تھی اور اُن کا احتساب اپنوں کو بچانے اور مخالفین کو پھنسانے کے لئے ہوتا تھا اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو کسی نے نہیں پکڑا ان کی فرعونیت اور کرپشن کی وجہ سے اللہ کی پکڑ ہوئی ہے اور اب چیخنے چلانے کی بجائے حوصلے سے عدالتوں کا سامنا کریں اور اگر اپنی صفائی میں کچھ ہے تو پیش کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题