سنی تحریک کا ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

اسلام آباد،کراچی،لاہور،فیصل آباد،پشاور،کوئٹہ،سکھر،حیدر آباد،مظفرآباد،گوجرانوالہ(یواین پی) اسلام آباد دھرنے پر ریاستی مشنری کے استعمال کے خلاف سنی تحریک کا ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان۔ پنڈی بھٹیاں میں پولیس کی فائرنگ سے سنی تحریک ٹھٹی بہلول تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کے صدر ابو سفیان چشتی جاں بحق۔ ڈی پی او سردار غیاث گل سے مزاکرات ناکام۔ ختم نبوت کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مرزائیوں کو دوام بخشنے کے لئے نواز شریف پر تولنا چھوڑیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی غلط حکمت عملی کے سبب ملک بھر کے عوام کو ازیت پہنچ رہی ہے۔ احسن اقبال نے مزاکرات کا راستہ چھوڑ کر پورے ملک کی سکیورٹی کو خطرات میں ڈال دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانے والوں حکمرانوں کی اب کوئی بھی ضمانت نہیں لے گا۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک پنجاب کے صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے سوشل میڈیا سے ملک بھر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کی رخصت کا وقت آ چکا ہے، نواز شریف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور قوم کی توجہ ہٹانے کے لئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ نواز شریف پانامہ لیکس اور اپنے خاندان کے دیگر جرائم سے توجہ ہٹانے کے لئے پوری قوم کو احتجاج میں جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نواز شریف خود کو بادشاہ سلامت اور عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ فضل الرحمن، مولانا سمیع الحق، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سربراہ حافظ سعید، تبلیغی جماعت رائے ونڈ کے مولانا طارق جمیل، جمعیت اہل حدیث کے سربراہ مو لانا پروفیسر ساجد میر و دیگر دینی جماعتوں کے سربراہان کی خاموشی پر حکومت کی تائید سمجھا جائے گا۔ پورے ملک میں حکومت نے آگ لگا دی ہے موجودہ حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔ دریں اثناء سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر امن دھرنے پر ریاستی طاقت کا استعمال آئین و جمہوری قدروں کے منافی ہے، عاشقان رسول اسلام آباد دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے پر امن احتجاج کریں، ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو تحفظ اور پر امن احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں، چوروں، لٹیروں اور آئین توڑنے والوں پر عدالتی فیصلے بزور طاقت مسلط نہیں کئے جاتے، عدالت کا کندھا استعمال کر کے پر امن مظاہرین کو قتل کیا جا رہا ہے، حکومت بیرونی اشاروں پر اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے آقا ﷺ کی ناموس پر پہرہ دینے والے پر امن مظاہرین پر فائرنگ، شیلنگ بربریت ہے، آرمی چیف، اعلیٰ عدلیہ فوری مداخلت کر کے آپریشن کو بند کروائیں، کارکن ابو صفیان اور عاشقان رسول کی شہادت کا مقدمہ وزیر داخلہ، وزیر قانون اور دیگر پر درج کرائیں، حکمران طبقہ کے قادیانیوں کو تقویت دینے کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، کارکنان عاشقان رسول ملک بھر میں لبیک یا رسول اللہ کی صداؤں پر احتجاج کریں، دھرنے کے شرکاء پر ریاستی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں اور حکومت گرانے والوں سے 120 دن تک مذاکرات کئے جاتے ہیں مگر پر امن ختم نبوت سے مذاکرات کو طول دینے میں حکمرانوں کو تکلیف ہے، حکومت بتائے پر امن عاشقان رسول کی شہادت اور سیکڑوں زخمیوں کا فائدہ کس کو ہوا، ریاستی طاقت کے زور پر اہلسنت کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے لاہور، گوجرانوالہ اور کراچی میں احتجاجی مظاہروں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت تحفظ کے لئے دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن انتہائی قابل مذمت ہے، یہ اس بات کی علامت ہے کہ اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، اس آپریشن کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے پورے ملک میں معمولات زندگی معطل ہو چکی ہے جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، یہ مظاہرے درود و سلام پڑھنے والے صوفیاء واولیاء کے وارث ہیں جو کبھی تخریب کاری اور پر دتشدد کاروائیوں میں ملوث نہیں رہے، سنی تحریک کے کارکن ابو صفیان سمیت شہید ہونے والے عاشقان رسول کا مقدمہ حکومت کے خلاف درج کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے روش نہیں بدلی تو 11 اور 12 ربیع الاول کے جلوس اسلام آباد پہنچیں گے، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ دھرنے پر طاقت کے استعمال کو روکیں، حکومت کے منفی رویئے اور اقدامات سے عوام میں اشتعال شدت اختیار کر سکتا ہے جو حکومت کے منفی فیصلوں اور پالیسیوں کا شاخسانہ ہو گا، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اہلسنت اپنے عاشقان رسول کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے شہیدوں کو لہو حکومت کی بربادی کا سبب بنے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme