زاہد حامد اکیلا ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کا ذمہ دار نہیں‘‘ سازش میں 5لوگ ملوث، 4کانام سامنے آگیا

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments
اسلام آباد (یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کا اکیلا ذمہ دار نہیں ہے۔ حافظ آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقد کیے گئے جلسے کے دوران شیخ رشید نے اپنی تقریر کے دوران تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کا اکیلا ذمہ دار نہیں ہے۔اس تمام سازش میں 5 لوگ شامل تھے۔ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کرنے کی سازش میں زاہد حامد، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور رانا ثناء اللہ شامل تھے۔ ان تمام لوگوں نے خاموشی سے ختم نبوتﷺ قانون کو ختم کرنے کی سازش کی تھی تاہم میں نے بروقت ان کی چوری پکڑ لی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes