ٹھٹھہ، اہلسنت ولجماعیت کے کارکنان اور شہری ہزاروں کی تعداد میں روڈ پر نکل آئے 

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے دھرنے پر ہونے والی لاٹی چارج کے بعد ٹھٹھہ ضلع میں بھی اہلسنت ولجماعیت کے کارکنان اور شہری ہزاروں کی تعداد میں روڈ پر نکل آئے ، مظاہرین کی جانب سے مین شاہی بازار اورمکمل کاروبار بند کروادیا گیا،مظاہرین کاقومی شاہراہ بند کرکے وفاقی حکومت کے خلاف سخت نہرے بازی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذہبی تنظیم اہلست ولجاعیت کی جانب سے ختم نبوت قانون کو ختم کرنے کی سازش میں ملوث افراد کے نام ظاہر کرنے کے لیے پچھلے کئی دنوں سے جار ی دھرنے کے اوپر اسلام آباد پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں کی جانب سے شروع کی گئی لاٹھی چارج اور شیلنگ کے خلاف ٹھٹھہ ضلع میں بھی چھوٹے بڑے شہروں میں اہلسنت ولجماعیت اور شہریوں نے اپنا کاروبارمکمل بند کرکے قومی شاہراہوں کو بلاک کردیا جس کے نتیجے میں کراچی سے ٹھٹھہ اور مختلف شہروں کی طرف جانے والی گاڑیوں اور لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پرا،اس سلسلے میں ٹھٹھہ شہر میں بھی اہلسنت ولجماعیت کے کارکنان اورہزاروں شہریوں نے بھی ٹھٹھہ شہر کی مین شاہی بازاز سمیت مکمل کاروبار بند کرواکر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا اور وفاقی حکومت کے خلاف سخت نہرے بازی کی ، اس موقعے پر اہلسنت ولجماعیت کے رہنماؤں ،حاجی وسیم میمن ،یامین جمالی اور دیگر نے کہاکے اسلام آباد میں کوئی دہشت گرد نہیں ہیں جن پر پولیس،ایف سی اور رینجرز نے حملہ کیا ہے، انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کے ہم حضور اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اوپر اپنی جان نچھاور کرنے والے ہیں ہمیں مجبور نا کیا جائے کے ہم پورے پاکستان کو جام کردیں ،اس موقعے پر انہون نے مطالبہ کیا کے اسلام آباد سمیت مختلف جگہوں سے گرفتار کیے گئے اہلسنت ولجماعییت کے کارکنان کو فوری رہاکرکے ختم نبوت قانون کو ختم کرنے کی سازش میں ملوث لوگوں کے نام ظاہر کیے جائیں۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ کے دو مختلف حادثات میں نوجوان لڑکی سمیت دو افراد ہلاک
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے دو مختلف حادثات میں نوجوان لڑکی سمیت دو افراد ہلاک 4زخمی زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی تیز رفتار ٹرین ہزارہ ایکسپریس سے گر کر ایک 20سالہ نوجوان لڑکی جھمپیر ریلوے پر ہلاک ہو گئی جسکو شناخت گھوٹکی شہر کی 20سالہ سیما ولد سھراب کے نام سے جھمپیر ریلوے پولیس کے مطابق سیما چلتی ٹرین سے گری اور اسکا جسم دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ایک اور واقعہ گھوڑا باری کے نزدیک پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار مسافر سوزکی پک اپ الٹ گئی جسکی نتیجے میں عبدالزاق ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ناتھو،رشید،عثمان یمن اور دیگر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکلی پر اسٹون کریش پلانٹس کے ناموں پر غیر مقامی آنے والے افغانی پٹھانوں کا قبضہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ ضلع کی تاریخی پہاڑی مکلی پر اسٹون کریش پلانٹس کے ناموں پر غیر مقامی آنے والے افغانی پٹھانوں کا قبضہ، مقامی دیہاتیوں کے لیے راستے بند کردیے گئے، مقامی لوگوں کو دہرانا اور دھمکانا معمول بن گیا، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کی تاریخی پہاڑی مکلی پر اسٹون کریش پلانٹس کے ناموں غیر مقامی آنے والے افغانی پٹھانوں نے قبضہ کر رکھا ہے ، آدھی رات کو گاڑیوں میں سوار ہوکر آنے والے مسلح افراد نے پالاری گاوں سمیت مختلف دیہاتون کی طرف آنے جانے والے راستوں کو بند کردیا ہے،دیہاتیوں کو دھمکہ دیکر ہراساں کرنے کے خلاف متاثر دیہاتوں نے مکلی پر پہنچ کر پریس کلب مکلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے تحفظ کا مطالبہ کیا ،اور مسلح افراد کی موجودگی سبب علائقے میں خون ریزی کا خطرہ ظاہر کردیا ہے، اسل سلسلے میں ملنے والی رپورٹون کے مطابق معدنیات کھاتے کے کاموروں کی بندربھانٹ کے سبب اسٹون کرسیش پلانٹوں کی لیز رد ہوجانے کے باوجود فرضی ناموں پر اسٹون کریش پلانٹوں کے لیز ظاہر کرکے افغانستان سمت دیگر علائقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر پھٹان مکلی کے تاریخی ورثاء کلاکوٹ کے نزدیک غلام اللہ روڈ کے قریب اپنے ڈہرے جمالیے ہیں ،جہاں کجھ عرصہ قبل اسٹون کریش پلانٹ قائیم کرکے علائقے کے پہاڑی حصے کو سخت متاثر کرنے کے بعد گذشتہ رات مقر ر لوگوں سے زیادہ لوگ بھلواکر مقامی رہواسیوں کے راستے بھی بند کردیے گئے ہیں ،جہاں شمالی وزیرستان دیر اور افغانستان کے مختلف علائقوں سے تعلق رکھنے والے غیر مقامی افغانی پھٹانوں کو آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، اس سلسلے میں مکلی میں زیرتعمیر ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ کے سامنے غلام اللہ روڈ پر قائیم قدیمی پالاری گاوں ،امام ڈنو پالاری ،خداڈنو پالاری،الہڈنو پالاری، محمد خان پالاری سمیت مقامی دیہات کے رہواسی عورتوں اور معصوم بچوں سمیت احتجاج کرتے ہوےْ مکلی پریس کلب پہنچ کر کہا کے شمالی وزیرستان سمیت دیگر علائقوں سے تعلق رکھنے والے مقصود قبیلے کے افغانی پٹھان اسٹون کریش پلانٹس کے ناموں پر معدنیات کھاتے کی بندربھانٹ سے مکلی پر غلام اللہ روڈ کے آس پاس پہاڑی علائقے پر قبضہ کرکے پہاڑی کو کھود کر کھیتی باری کررہے ہیں اس وجہ سے مقامی لوگوں کا راستہ روک کر انکوخود کی زمینوں میں کھیتی بھاری کرنے نہیں دیا جارہا،گذشتہ رات افغانی پٹھانوں کے مسلح افراد نے انکے علائقے میں پہنچ کر مخصوص سرگرمیاں شروع کردیں ہیں یہاں تک کے مقامی لوگوں کے گھروں کی طرف جانے والے راستوں کو بھی بند کرکے دھمکانے اور انکے آبائی گاوں کو خالی کرانا شروع کردیا ہے جس کے باعث مقامی دیہاتی اپنے اپنے گھروں تک محدود پوکر رہے گئے ہیں ، مقامی دیہاتیوں نے حکومت سندھ،اور اعلیٰ اختیارات سے مطالبہ کیا ہے کے قبضہ خور افغانیوں کے خلاف کاروائی کرکے انکو تحفظ دیا جائے کیونکے علائقے میں خون کا خطرہ موجود ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes