عوامی نیشنل پارٹی کی رہ نما بشریٰ گوہر نے تحریک لبیک کے دھرنے اور آپریشن کو’’ پرانی فلم ‘‘ قراردے دیا

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

پشاور (یواین پی)عوامی نشینل پارٹی کی مرکزی نائب صدربشریٰ گوہر نے تحریک لبیک کے دھرنے کو ’’ملاّ گردی‘‘ اور انکے خلاف کئے جانے آپرپشن کو ’’پرانی فلم‘‘ قراردے دیا ۔انہوں نے موجودہ صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں ایسی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ان کا سکرپٹ رائٹر کون ہے اور وہ کیا چاہتے ہیں؟اپنے دوسرے ٹویٹ پر انہوں نے کہا ہے کہ کٹھ پتلیوں کا مقصد بنیادی حقوق اور معمولات زندگی کو معطل کرنا ہے،حقیقی طاقتوں کی ترجیح تعلیم نہیں ہے ،اسلام آباد میں ملا گردی سے اسلام آباد کا محاصرہ کرکے خودکش مشن تیار کیا گیا اور یہ خود اپنے آپ سے جنگ ہے ۔یادرہے کہ اس سے قبل عائشہ گلالئی نے بھی دھرنے کیخلاف لب کشائی کی تھی جس پر علامہ خادم حسین برا مناگئے تھے اور دھرنے کے دوران ہی جواب دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes