فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض

Published on December 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

لاہور (یواین پی ) قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو پاکستان نیوی کی جانب سے اعزازی آفیسر رینک سے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو لیفٹیننٹ کے اعزازی رینک سے نواز دیا گیا، یہ رینک آرمی میں کیپٹن اور فضائیہ میں فلائٹ لیفٹیننٹ کے برابر ہوتا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عسکری و سول حکام اور پی سی بی کے عہدیداران سمیت سابق کرکٹرز اور فخر زمان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes