سعودی عرب میں جو ہوا وہ راز ہی رہے گا : سعد حریری

Published on November 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

بیروت : (یواین پی) لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ تین ہفتے قبل جو کچھ بھی سعودی عرب میں ہوا وہ راز ہی رہے گا اور وہ اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کریں گے ۔فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعد حریری نے کہا کہ وہ مستعفی ہو کر لبنانی عوام میں مثبت سوچ لانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ان پر استعفیٰ دینے کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ یاد رہے کہ سعد حریری نے سعودی عرب جاکر4نومبر کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes