تنظیم مشائخ عظام پاکستان اورلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلادالنبی ﷺ کااہتمام

Published on November 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان اورلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جمعرات 30نومبر2017 بعدازنمازعشا ء تا نماز فجر،لاثانی ویلفےئرکمپلیکس ،روشن والی جھال ،سمندری روڈ بائی پاس جامع مسجد صدیقی لاثانی میں عظیم الشان محفل میلادالنبی ﷺ کااہتمام کیاگیا ہے،اس عظیم الشان اوربابرکت محفل میلاد پاک کی صدارت دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،وارث فقرصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار فرمائیں گے ۔شرکائے محفل پاک کیلئے لنگر شریف کاوسیع اہتمام کیاگیا ہے جبکہ خواتین کیلئے باپردہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

…………………………….

مرشداکمل سیدنا چادروالی سرکارؒ کے دامادپیر سید حیدرعلی شاہ صاحب رضائے الہٰی سے پردہ فرماگئے 
فیصل آباد (یواین پی)پیر جن وبشر،غو ث الاغیاث حضرت پیر سید ولی محمد شاہ صاحب المعروف حضورمیاں صاحب چادروالی سرکارؒ (ملتان شریف )کے داماد پیر سید حیدرعلی شاہ صاحب ؒ رضائے الہٰی سے پردہ فرماگئے ہیں۔اناللہ واناالیہ راجعون۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکاراورسلسلہ عالیہ محمدیہ صدیقیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ سے وابستگان اورکارکنان ان کے بلندی درجات کیلئے دعاگوہیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    JASHAN E AAMD E RASOOL PBUH MARHABA





Free WordPress Theme

Free WordPress Themes