بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع کی جائے رانا جمیل منج

Published on July 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

عدم برداشت اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے
رائیونڈ(یواین پی) بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع کی جائے، رانا جمیل منج ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے شہزاد سعید چیمہ،چودھری اسلم گل،خرم، لطیف کھوسہ،راجہ اسرار عباسی،آصف بٹ، میاں شاہد عباس اور خاور کھٹانہ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ رانا جمیل منج کا کہنا تھا کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے، غیر جمہوری عناصر کے پاس صرف الزام تراشی کا ہتھیار ہوتا ہے تاکہ جمہوری سوچ کو دبایا جائے، پیپلز لائرز فورم کے زیر پاکستان میں سیاسی استحکام کے عنوان سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ،پی پی لاہور کے صدر اسلم گل کا کہنا تھا کہ ذولفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے سیاسی استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،جمہوری نظام کی آبیاری میں پی پی کا خون شامل ہے، رانا جمیل منج نے کہا کہ شہید قائد عوام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ایٹمی قوت اور 1973کے آئین کے خالق تھے ایک ڈکٹیٹر نے ایسی سیاسی شخصیت کو تختہ دار پرلٹکایا جس نے قادیانیوں کو غیر مسلم پاکستان کے قانون کے مطابق قرار دیا اور عوام کو سیاسی شعور دیا، جس کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog