بھارتی بورڈ کیخلاف پی سی بی کا قانونی نوٹس آئی سی سی کو موصول

Published on December 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

دبئی: (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا۔ سیریز کے تنازع پر پی سی بی کا نوٹس آئی سی سی کو موصول ہو گیا۔ نوٹس آئندہ ہفتے ڈسپیوٹ کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف کو بھیج دیا جائے گا۔ آئی سی سی کی تاریخ میں ایک ممبر ملک کا دوسرے کے خلاف یہ پہلا مقدمہ ہے۔کیس کی کارروائی جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی مخالفت کی۔ احسان مانی کہتے ہیں کہ آئی سی سی پاکستان کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ سابق چیئرمین شہریار خان بھی پی سی بی کے کیس کو کمزور قرار دے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme