پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 12 افراد زخمی

Published on December 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

پشاور (یو این پی) یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹوریٹ پر مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔نیوز کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹوریٹ میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور اندر داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ حملے میں اب تک 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار، دو طالب علم اور دو گارڈز شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔حکام نے بتایا کہ آپریشن میں ایک خود کش حملہ آور مارا گیا ہے جس نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی جو گولی لگنے سے دھماکے سے پھٹ گئی۔ حکام نے یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے اور اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے وقت زرعی ڈائریکٹوریٹ کے ہاسٹل میں طلبہ موجود تھے اور متعدد طلبہ نے جان بچانے کے لیے بالائی منزل سے چھلانگ دی جس کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئی ہیں۔زخمی افراد کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ میں فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق 3 دہشت گرد زرعی یونیورسٹی پشاورمیں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی جبکہ حملہ آوروں کو مارگرانے کے لیے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题