پولیس فورس دسیتاب وسائل کو بروئے کارلا کر شہریوں کو جان ومال کاتحفظ دینے کے لیے بھر پور کو شش کر رہی ہے حسن اسد علوی ڈی پی او اوکاڑہ

Published on December 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس فورس دسیتاب وسائل کو بروئے کارلا کر شہریوں کو جان ومال کاتحفظ دینے کے لیے بھر پور کو شش کر رہی ہے اراکین پارلیمنٹ اور عوام کے دیگرمنتخب نمائند ے رہنمائی اور تعاون فرماکر ہمارے ارادوں کو مضبوط اور حوصلوں کو بڑوھاوادے رہے ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے لاء انیڈ آڈر کی میٹنگ کے دوران کیااس موقع پر چودھری ریاض الحق جج یم این اے ،میاں معین خاں وٹو ایم این اے ، چودھری جاوید علاؤالدین ایم پی اے ، میاں منیر ایم پی اے ،اور پارلیمینٹر ینزکے نمائند گان رائے نور ، میاں ہمایوں بھی موجو د تھے ممبر قومی اسمبلی میاں معین خاں وٹو نے تھانہ حویلی لکھا کے ایس ایچ او کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ایماندار ی اور محنت سے کا م کر رہے ہیںیم این اے چودھری ریاض الحق جج نے کہا رمضان المبارک ، یوم عاشورہ اور بارہ ربیع الاول کے موقع پر پولیس کا سیکیورٹی انتظام انہتائی موثرتھا جس میں عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی رائے نور احمد کھرل نے کہا کہ راوی کنارے کے باسیوں کے لیے مویشی پالنا روز گار کا ایک ذریعہ ہوتا ہے جرائم پیشہ لوگ ان سے مویشی چھین لیتے تھے لیکن اب ٹھیکری پہرہ اور مربوط گشت کے نظام کی وجہ سے مویشی چوری کی واردات میں نمایاں کمی ہوئی ہے قابل تعریف بات یہ ہے مویشی چوری کے متاثرین کی دادرسی کی گئی ہے میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے اراکین پارلیمنٹ کو پورے سال کی کار کردگی کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال بہتر حکمت عملی کی وجہ سے سنگین کرائم کی شرح گزشتہ سال کی نسبت کافی کم ہے کرائم پر موثر کنٹرول کیا گیا ہے رواں سال میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ،موشی چوری و دیگر واردات کرنے والے 47گینگ گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ 21 پولیس مقابلوں میں 28خطرناک ملزمان ہلاک ہوئے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ ، سول ساسوئٹی مذہبی رہنماؤں ، صحافیوں ، وکلا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رہنے والے قائدین کا اس طرح تعاون رہے تو ضلع اوکاڑہ پنجاب میں مثالی ضلع قرار پائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog