جاپان نے جہانگیر خان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

Published on December 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

ٹوکیو: (یواین پی)جاپانی حکومت نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔جاپان نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔ جہانگیر خان کو عنقریب دورہ جاپان کی دعوت بھی جائے گی جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔(یواین پی)کے مطابق جہانگیر خان جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پانچ سو پچپن (555) میچوں میں لگاتار کامیابی حاصل کی، جو آج تک ورلڈ ریکارڈ ہے۔جہانگیر خان اپنے کیریئر میں 6 بار ورلڈ اسکواش چیمپئن اور 10 مرتبہ برٹش اوپن جیت چکے ہیں جب کہ وہ 6 سال تک ورلڈ اسکواش فیڈریشن کےصدر بھی رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes