آسٹریلیا کیخلاف شاندار باؤلنگ کے بعد محمد عامر نے بھارت کو نشانے پر رکھ لیا

Published on June 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

لاہور: (یواین پی) آسٹریلیا کیخلاف شاندار باؤلنگ کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھارت کو نشانے پر رکھ لیا۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے دوران ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے، پریشر ہوتا ہے تاہم کوہلی الیون کے خلاف میچ کو عام میچ کی طرح کھیلیں گے، روایتی حریف کو ہرانے کے لیے مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اُتریں گے۔ایونٹ میں دس شکار کیساتھ ٹاپ پر رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران اب ہمیں ہر میچ جیتنا ہے اس کے لیے ہم بھرپور کوشش کرینگے۔ ہم بھارت کو ہر حال میں میچ ہرائیں گے، بیٹنگ سے بہت توقعات ہیں، ہم اعصابی لحاظ سے مضبوط اور فتح ہمارا مقدر ہو گی۔ کوشش کروں گا کہ بھارت کیخلاف اچھی باؤلنگ کا تسلسل جاری رکھوں۔کینگروز سے میچ ہارنے پر ان کا کہنا تھا کہ ہم میچ جیت سکتے تھے تاہم ٹاس کے بعد پہلے دس اوورز میں رنز بن گئے اگر ہم ان اوورز میں حریف ٹیم کے ایک دو وکٹیں لے لیتے تو 300 رنز نہ بن پاتے۔ وکٹیں لینے پر خوشی ہے تاہم میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی محسوس کرتے لیکن کھیل میں کسی ایک کی ہار ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme