موجودہ بجٹ میں تمام علاقوں کی ترقی پر یکساں توجہ دی گئی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Published on June 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

666
کوئٹہ(یو این پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا، اجلاس میں مالی سال 2015-16 کے بجٹ کے منظوری دی گئی، کابینہ کو چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی نے بجٹ کے خد وخال سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات و منصوبہ بندی) نے کابینہ کو مالی سال کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں تمام علاقوں کی ترقی پر یکساں توجہ دی گئی ہے، صوبے کے مالی وسائل محدود ہیں لیکن ہم انتہائی شفاف طریقے اور دیانتداری کے ساتھ دستیاب وسائل کو عوام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے محکمہ منصوبہ و بندی و ترقیات کو ہدایت کی کہ آئندہ تین ماہ میں نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون تیار ہوں بلکہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی اسکیموں پر کام کا آغاز ہونا چاہیے۔ تاکہ ترقیاتی بجٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔ کسی بھی اسکیم کے فنڈ نہ تو ضائع ہوں نہ ہی متعلقہ محکمہ مالی سال کے اختتام پر ان فنڈز کو محکمہ خزانہ کو واپس کرے تاکہ اجتماعی اسکیمات کے مثبت ثمرات کا عوام الناس کو بروقت مل سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme