ٹھٹھہ ضلع کی بروہی برادری کی معزز شخصیت  پیر بخش بروہی کا برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Published on December 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع کی بروہی برادری کی معزز شخصیت حاجی پیر بخش بروہی کی برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان کرنے کے موقعے پرپی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی ٹھٹھہ آمد، صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے لٹیروں کے ٹولے کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے، میاں نواز شریف اینڈ کمپنی پاکستان کی عوام کے پیسے کھانے اور عوام کو بدترین حالات تک پہنچانے کے کیس میں جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہونگے،نواز شریف اور انکے پیروکار مسلسل عدلیہ اور نیب کے خلاف نازیب زبان استعمال کر رہے ہیں جس سے انکولگتا ہے کے انکی غلطیاں چھپ جائینگی مگرپاکستان کی عوام اور ادارے شریف فیملی اور انکی رہائیاکو پاکستانی معشیت تباہ کرنے پر سزا دینگے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے منہاج القرآن کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے اوپر 14 افراد کا کیس واضع ہوچکا ہے اور انشااللہ بہت جلد انکا بھی خاتمہ ہونے والا ہے انہوں مزید نے کہا کے زرداری پارٹی سے سندھ کی عوام نفرت کرنے لگی ہے جس کا ثبوت سندھ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی اکثریت میں شرکت نے ظاہر کردیا ہے کہ سندھ کی عوام عمران خان کو کتنا چاہتی ہے، پی پی پی اب وفاق میں بیٹھنے کے خواب دیکھ رہی ہے، ان سے ایک صوبا نہیں چل پارہا، انہوں نے مزید کہا کے زرداری نے لاہور والے جلسے میں بہترین ڈانس کرکے ثابت کردیا کے وہ کبھی بوکھے نہیں رہینگے، اب سندھ میں پیپلز پارٹی ختم ہونے کو جارہی رہی، کچھ دنوں میں تنڈو محمد خان میں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے میں آپ دیکھ لیجئے گا کے سندھ کی عوام بھی زرداری گروپ سے کتنا بیزار ہے اور پی ٹی آئی کو کتنا چاہتی ہیں،2018 کے الیکشن میں پورے ملک میں چاروں صوبوں سے پی ٹی آئی اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی اور انشااللہ عمران خان کی رہنمائی میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریگا، اس موقعے پر قادری بھائی، دیوان صندل، ضلع ٹھٹھہ کے صدر اقبال شاہ،نائب صدر عرفان جولو،سینئر نائب صدر کامریڈ گل محمد خشک،ضلعی جنرل سیکریٹری وقار میمن اور دیگر شامل تھے۔
غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنانے کر دینے پہ احتجاج
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ایکشن کمیٹی کی اپیل پر سندہ مین برمی اور بنگالیون سمیت غیر مقامی افراد کو شناختی کارڈ بناکر دینے کے خلاف سندہ کی قومپرست پارٹیوں کی جانب سے ٹھٹھہ کی جانب سے ٹھٹھہ شہر مین علاممتی بھوک ھڑتال کی گئی جس مین عوامی تحریک سندہ ترقی پسند پارٹی قومی عوامی تحریک صوفی شاہ عنایت ادبی فورم سمیت دیگر تنظیمون کے ضلعی رہنماؤن بلاول لاشاری گھنور خان زؤراماناللہ بروہی ڈاکٹر گلزار جما نی اشرف پلیجو ناتھو خان برو ہی ستار میرانخور اوبھایو خشک سمیت کارکنون بڑی تعداد مین شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق مین زبر دست نعریبازی کی اس موقع پر رہنماؤن نے کہا کہ سندہ انتھائی نازک دور سے گذر رہی ہے پیپلز پارٹی حکومت سندہ مال غیمت سمجھ کر لات رہی ہے حکمران برمی بنگالیو اور دیگر کو شناختی کارڈ بناکر دے رہے ہین تاکہ سندہیون اقلیت مین تبدیل کیا جائے انہونے مطالبہ کیا کہ غیر سندھیون کو سندہ مہن آباد نہ کیا جائے۔
گاوں کی 16ایکڑ زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف مکین سڑکوں پر نکل آئے
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) گاوں کی 16ایکڑ زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف مکین سڑکوں پر نکل آئے اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت احتجاج کرکے مین قومی شاہراہ پر دھرنا دیا دھرنے کی وجہ سے ٹھٹھہ اور کراچی روڈ دو گھنٹے تک بند رہا، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کی شاھجھان مسجد کے قریب گاوں گل حسن سولنگی پر بااثر افراد کی جانب سے مبینہ قبضے کے خلاف ملاح اتحاد تحریک سندھ کے صدر ڈاڈا آدم گندرو ، محمد جمن خالصائی، عرس گندرو کی سربراہی میں سیکڑوں متاثرہ افراد نے شاہجہاں مسجد سے پیادل مارچ کرکے ٹھٹھہ کے مین قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مسلسل احتجاج کی وجہ سے دو گھنٹے تک کراچی ٹھٹھہ مین روڈ بند رہا اس موقعے پر متاثرین نے کہا کے محکمہ روینو کے افسران کی ملی بگھت سے لینڈ مافیا نے جعلی کاغذات بناکر گاوں کی 18 ایکڑ زمین ہڑپ لینے کی کوششیں شروع کردیں ہیں اور گاوں کے چاروں اطراف دیوار بنانے کی کوششیں شروع کردیں ہیں انہوں نے کہا کے لینڈ مافیا ہمیں گاوں خالی کرانے کی دھمکیاں دینے لگے ہیں لیکن ہم پچھلے 50 سالوں سے یہاں آباد ہیں اور ہر حال میں گاوں خالی نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کے ہم انصاف کے لیے مقامی سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے پاس گئے ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا ہے ، ہم انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کرینگے، معلوم ہوا ہے کے حکومتی پارٹی سے منسلک ضلع لاڑکانہ کی بااثر شخصیات اور ٹھٹھہ کے قوم پرست جماعت کے سرگرم کارکن نے گاوں کی 18ایکڑ زمین پرمبینہ قبضے کی کوشش میں ملوث ہے جنکے خلاف مکین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy