امریکہ کابیت المقدس کواسرائیلی دارالخلافہ قراردینا اسلام دشمنی ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ بین المذاہب امن اتحاد پاکستان

Published on December 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      1 Comment
فیصل آباد (یواین پی)امریکہ کابیت المقدس کواسرائیلی دارالخلافہ قراردینا اسلام دشمنی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن ہتھکنڈے امریکہ کوروس کی طرح صفحہ ہستی سے مٹادیں گے ۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان اوربین المذاہب امن اتحاد پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم امہ طاغوتی طاقتوں کیخلاف ایک ہوجائے،اوآئی سی اوراسلامی ممالک کاعسکری اتحاد اپنابھرپورکردارادکرے۔مسلمان اپنے ذاتی اختلافات بھلاکرایک ہوجائیں تاکہ اسلام دشمن طاقتوں کوان کے ناپاک عزائم سے روکاجاسکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چےئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان وامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات سے بلاامتیاز تمام مذاہب ومسالک کے لوگ فیض یاب ہورہے ہیں ،آپ نے تمام انسانیت کے نام سب سے پہلے ’’انسانیت پہلے مذاہب بعد میں ‘‘عالمگیر پیغام دیا،یہی وجہ ہے کہ مذاہب عالم کے لوگوں کے درمیان پائی جانیوالی غلط فہمیاں ،نفرت اورتعصب کی فضا ختم ہوکرپیاراورمحبت کوفروغ مل رہاہے ۔اجلاس میں ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    MUSLIM UMMA KA ITTHAD WAQT KI AHM ZARORAT HAY.





WordPress Themes

Premium WordPress Themes