ٹھٹھہ ،غیر اعلانیہ طور پانی کی فراہمی کی بندش کے خلاف مکلی میں احتجاجی مظاہرہ 

Published on December 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) آبپاشی کھاتے انتظامیہ کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع کے مختلف شاخوں میں پچھلے ایک ہفتے سے غیر اعلانیہ طور پانی کی فراہمی کی بندش کرنے کے خلاف ٹھٹھہ ضلع کے زمینداروں کا مکلی میں قائیم آبپاشی آفیس کے آگے سخت احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے بھی زائد عرصے سے آبپاشی انتظامیہ کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع کے مختلف شاخوں میں غیر اعلانیہ طور پر پانی کی فراہمی کی بندش کی گئی ہے ،جسکے باعث ٹھٹھہ ضلع کے مختلف علائقوں میں زمینداروں کو آبادی کے لحاظ سے پانی نہیں مل پارہا اس سلسلے میں گذشتہ دن ضلع بھر کے زمینداروں نے مکلی پر قائیم آبپاشی آفیس کے آگے سخت احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور سخت نہرے بازی کی ، اس موقعے پر زمینداروں کے رہنماہ محمد حسن سولنگی، رفیق احمد،فقیر محمد سولنگی، جمعہ خان جمالی،عمر گندرو، عبدالحکیم بروہی،غلام حسین مری اور دیگر کا کہنا تھا کے آبپاشی کھاتے کی انتظامیہ نے بنا کسی اطلاع کے ٹھٹھہ کے کے بی فیڈر لوئر شاخ میں سے نکلنے والی تمام شاخوں میں پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے، جسکے باعث انکے فصل سخت متاثرہورہی ہے جبکے ٹھٹھہ شہر اور مکلی میں بھی پینے کے پانی کی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے انہوں نے مزید کہا کے ٹھٹھہ کی شاخ الہ کھائی ،مائینر گاڑمسان، ناری چچھ، جام واہ، سدا بہارسمیت دیگر شاخوں میں پانی بند کردیا ہے جس سے آباد فصلوں کوپلاننگ کر کے تباہ کیا جارہا ہے، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ کی شاخوں میں فوری طعر پانی چھوڑ کر انہیں نقصان سے بچایا جائے دیگر صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑایا جائیگا۔
مکلی پریس کلب پر متاثرین کا احتجاج 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) کوٹری پولیس کی غنڈا گردی اور ناجائیزیوں کے خلاگ مکلی پریس کلب پر متاثرین کا احتجاج اور دھرنا، اعلیٰ احکام سے نوٹس اور انصاف کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کوٹری سے تعلق رکھنے والے دیہاتیوں اور زمیندارحاجی ادریس جانوری، قیصر خان جانوری، غلام حیدر جانوری، صالح محمد جانوری اور دیگر نے مکلی پر احتجاجی مظاہرہ کرکے مکلی پریس کلب کے آگے دھرنا دیا، اس موقعے پر انہوں نے کہا کے ہم ٹھٹھہ میں گجو کے قریب زمینداری کرتے ہیں ، کوٹری تھانے کے ایس ایچ او پولیس نفری کے سمیت انکے زرعی فارم پر چھاپہ مارکر زرعی بیج ،زرعی کھاد اور دیگر سامان اٹھانے کے ساتھ ہمارے تین بندے حاجی ادریس،غلام حیدر اور صالح کو بے گناہ گرفتار کرکیانہیں بلاوجہ بند کیا گیا ہے اور ہمیں انہیں جھوٹے مقابلے میں مارنے کی دھمکیان دی جارہی ہیں اور ہم سے لاکھوں روپیہ رشوت طلب کی جارہی ہے، انہون نے مزید کہا کے بعد میں کوٹری کے سابقہ ایس ایچ او انکے وڈیرے زمیندار حاجی ادریس جانوری کے خالف چار جھوٹے کیس داخل کرکے انہیں پریشان اور حراساں کیا جارہا ہیانہون نے کہا کے انکی سیاسی وبستگیاں تبدیل کرانے کے لیے پولیس وڈیروں کی غلامی کر رہی ہے اسی وجی سے انکے اوپر جھوٹے کیسس داخل کیے جارہے ہیں انہون نے آئی جی سندھ ،چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کے معاملے کی عدالتی انکوائیری کراکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
 گم ہونے والے میرپور بٹھور کے رہائشی محمد جمن خاصخیلی کی نعش برآمد
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)چار ماہ پہلے پراسرارطور گم ہونے والے میرپور بٹھور کے رہائشی محمد جمن خاصخیلی کی نعش بگہاڑ موری سے ملا تھا ،لاش کی شناخت نہ ہونے کی صورت میں نعش کو ایدھی سینٹر کرچی کے سپرد کردیا گیاتھا جسکے بعد لاش کو ایدھی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ،پچھلے دنوں مکلی پولیس کی جانب سے کیس کو حل کرتے ہوئے جوابدار غلام نبی خاصخیلی اور ڈنوپارہیری کی گرفتاری اور اقراری بیان کے بعد ورثاء کی جانب سے گذشتہ دن کراچی ایدھی قبرستان سے لاش کو نکال کر پریس کلب مکلی لایا گیا جہان ورثاء نے صحافیوں کو بتایا کے محمد جمن خاصخیلی کو چار ماہ پہلے جوبداروں نے قتل کرکے بگہاڑ موری نہرمیں پھینک دیا تھا جسے لاوارث جان کر ایدھی کے سپرد کردیا تھا مگر مکلی پولیس کی جانب سے مغوی محمد جمن خاصخیلی کے کیس میں گرفتار ہونے والے غلام نبی خاصخیلی اور ڈنوپارہیری کے اقراری بیان کے پولیس کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ورثاء نے ایدھی سینٹر کراچی کے قبرستان سے لاش کو نکال کر محمد جمن کے آبائی گاوں میرپور بٹھورو میں تدفین کرنے کے لیئے لے گئے،دوسری جانب مقتول نوجوان محمد جمن خاصخیلی کے اغوا اور قتل کیس میں بیان 164 ہوگیا ہے جبکے اس کیس میں مطلوب ایک جوابدارامداد چانڈیوتاحال پولیس گرفتار نہیں کرسکی ہے اس سلسلے میں ورثاء کا کہنا تھا کے مفرور ملزم امداد چانڈیو کو گرفتار کرکے محمد جمن خاصخیلی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔
نشے کی حالت میں پولیس اہلکار کی ٹھٹھہ شہر کے آمری اسٹاپ پر فائرنگ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر میں گذشتہ رات نشے کی حالت میں پولیس اہلکار کی ٹھٹھہ شہر کے آمری اسٹاپ پر فائرنگ، تین شہری زخمی ، شہر میں خوف و حراس،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ٹھٹھہ شہر میں آمری اسٹاپ پر نشے کی حالت میں مست پولیس اہلکار سلیم میمن ساتھی مٹھو گندرو سمیت موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لاسی محلے میں فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں 3 افراد ،جاوید میمن، نعیم لاسی اور شکیل لاسی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیاجبکے پولیس اہلکار فائرنگ کرنے کے بعد ساتھی سمیت فرار ہوگیا، واقعے کے بعد ٹھٹھہ شہر میں خوف و حارس پھیل گیالاسی محلے کے رہواسیوں کا آمری اسٹاپ پر مین روڈ بلاک کرکے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کے سخت احکامات کے بعد فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار سلیم میمن کو گرفتار کرلیا گیا جبکے اسکے ساتھی کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکے ٹھٹھہ تھانے کے ایس ایچ او کی جانب سے لاسی محلے میں پہنچ کر فائرنگ کے بعد دیواروں میں ہونے والے سوراخوں کی تصویریں لیں اور گولیوں کے خالی کھول کو اپنے ساتھ لے گیا، دوسری جانب علائقے مکلینوں کا کہنا ہے کے ہمیں ڈر ہے کے پولیس اپنے پٹے بھائی کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ،ذرائع کے مطابق اس واقعے کا پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کیس داخل نہیں کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy