سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

Published on August 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 708)      No Comments
04
کولمبو ۔ ۔۔سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش چندیمل اور سپنر اجنتھا مینڈس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ نوجوان وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کئے جانے والے لاہیرو تھریمانے کو بھی ٹیم کا نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں اینجلو میتھیوز (کپتان)، لاہیرو تھریمانے (نائب کپتان)، کوشال سلوا، اپل تھرنگا، کمار سنگاکارا، مہیلا جائے وردنے، کتھروان وتھنگے، نروشن ڈکویلا، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، چناکا ویلگیدرا، دھمیکا پرشاد اور نوان پردیپ شامل ہیں جبکہ شمندا ارنگا اور سرنگا لکمل کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک گال جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 14 سے 18 اگست تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy