پاکستانی فلمی صنعت میں چندمخصوص لوگوں کی اجارہ داری قائم ہے،پروڈیوسر’’ہوٹل‘‘ فلم سردار نوید اے خان

Published on January 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

\"SARDAR
لاہور(یواین پی) پاکستان کی پہلی سائکوتھرلر فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ کے پروڈیوسر سردار نوید اے خان نے گزشتہ شب ایک فلمی تقریب میں مہمانوں اورصحافیوں سے ایک عشائیے میں بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہماری فلم انڈسٹری میں چندمخصوص لوگوں نے فلمی صنعت میں اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے،اسی بات کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کے موضوع کے ساتھ، فلم سازی، کردار اور اپنی نوعیت کے لحاظ سے اچھوتے اور انوکھے اندازکو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک بھی پاکستان میں پہلی بار متعارف کرا رہے ہیں، صحافیوں نے اس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے بارے میں ان سے تفصیلا پوچھا گیا کہ آپ کا مستقبل میں کیا پلا ن ہے؟ تو انہوں نے سرسری طور پر صحافیوں کے اصرار پر بتایا کہ نئے طرز کا ڈسٹری بیوشن ماڈل اس وقت شمالی امریکہ اوریورپ میں نہایت کامیابی سے فلمی مارکیٹ میں مثبت انداز میں ترویج پا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بڑے افسو س کی بات ہے کہ یہاں کے اداکاروں اور فلمی صنعت سے وابستہ افراد کو ان کا صحیح مقام اور جائز حقوق نہیں ملتے ہیں مگرہم جلد ہی مثبت انداز میں جدید ڈسٹری بیوشن کا انقلابی نظام پاکستان کی فلمی صنعت میں متعارف کرا رہے ہیں جو فلمی صنعت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے نہ صرف پاکستان کی فلمی صنعت روز افزوں ترقی کی طرف گامزن ہوگی بلکہ پاکستان کا نام دنیا بھر کی فلمی انڈسٹری میں اپنا الگ مقام بنائے گا.

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy