پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس، الیکشن کمیشن کا کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ، الیکشن نتائج،کاغذات نامزدگی اور پینل کی تفصیلات 18 دسمبر تک طلب

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف کارروائی آگے بڑھانے کافیصلہ کیا ہے اور انٹراپارٹی انتخاب کے نتائج، کاغذات نامزدگی اورپینل کی تفصیلات 18دسمبرتک طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نمائندہ الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے بانی رکن یوسف علی نے انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے، تحریک انصاف کی جانب کوئی نمائندہ بھی پیش نہ ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج، کاغذات کاغذات نامزدگی اور پینل کی تفصیلات 18 دسمبر تک طلب کر لیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes