لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی ملک کے مختلف شہروں میں جشن میلادالنبیﷺ کے موقع پر عظیم الشان جلوس نکالے گئے 

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی ملک کے مختلف شہروں سمیت دنیا کے کئی ممالک میں جشن میلادالنبیﷺ کے مبارک موقع پر عظیم الشان جلوس نکالے گئے ، لاثانی سیکرٹریٹ پربذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس کے مطابق ملتان شریف میں صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی امیر حلقہ ،صوفی محمد اسلم خاں نقشبندی امیر حلقہ گوجرانوالہ،ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں ڈاکٹر محمد افضل نقشبندی کی زیر قیادت ،لاہور کے علاقے مراکہ گاؤں میں پیر محمد رمضان نقشبندی کی زیر قیادت،انڈیا کے شہر حیدرآبادمیں مرکزی کوارڈینیٹر انجینئر محمد عمران نقشبندی کی زیرقیادت،گجرات میں امیر حلقہ غلام عباس نقشبندی کی زیر قیادت ،سیالکوٹ میں امیر حلقہ صوفی محمد اشرف نقشبندی کی زیرقیادت فقید المثال جلوس نکالے گئے ،سیالکوٹ کے جلوس میں مذاہب عالم کی معتبر شخصیات نے بھی شرکت کرکے حضورنبی کریم ﷺ سے اپنے عشق ومحبت کااظہار کیا۔صوبہ سندھ کے شہرکراچی میں فیضان شریف نقشبندی ،محمد زبیر نقشبندی ودیگر تنظیمی کارکنان نے اس مبارک موقع پر میلادریلیوں کی چائے کے خصوصی لنگر سے خاطر تواضع کرتے رہے،اورسلسلہ عالیہ لاثانیہ کاروحانیت کے موضوعات پر لکھے گئے نایاب لٹریچر کوبھی تقسیم کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیدالعالمین حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ سے عشق ومحبت کرنیوالے ہی تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں منظورومقبول ہوتے ہیں۔خادم مخلوقات صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی اجازت سے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں منعقدہونیوالی تمام محافل اورجلوسوں میں لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں

Readers Comments (1)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes