لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی مستحق مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپس کاسلسلہ جاری

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرخادم مخلوقات صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی اپنی مددآپ کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں مستحق مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپس لگانے کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے ،مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پر بذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس کیمطابق ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آبادمیں ڈاکٹر محمد افضل نقشبندی کی زیر نگرانی ،لاہور کے علاقے مراکہ گاؤں میں پیر محمد رمضان نقشبندی کی زیر نگرانی اورضلع اوکاڑہ کی گورنمنٹ کالونی میں محمد یاسر نقشبندی کی زیر نگرانی مستحقین کیلئے فری میڈیکل کیمپس کاانعقاد کیاگیا ،تمام کیمپس میں مریضوں کے فری چیک اپ کئے گئے اورادویات بھی فری فراہم کی گئیں۔اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مخلوق خداکی تکلیفوں کودورکرنیوالوں کی خود خدااوررسولﷺتکلیفیں دورفرماتے ہیں۔

Readers Comments (1)




WordPress主题

WordPress Blog