دوا فراد کی محنت کش کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش

Published on July 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

تھانہ سٹی پولیس نے محمد وارث کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
سیالکوٹ(یو این پی۔۔۔عبدالکریم سیال)دوا فراد کی محنت کش کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش تفصیلات کے مطابق موضع نند پور کا رہائشی محمد وارث جو روزگار کے سلسلہ میں بیرون مقیم تھا گذشتہ روز چھٹیوں پر آیا ہوا تھا اور آجکل محلہ شہاب پورہ میں اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا گذشتہ روز وہ اپنی بیوی کے ہمراہ بازار گیا ہوا تھا اور گھر پر اس کی دو بیٹیاں اور مہمان محمد احسان موجود تھا کہ ملزم شہر یار نے دروازہ کھٹکھٹایا تو محمد وارث کی بیٹی حرم نے دروازہ کھولا ملزم نے پانی مانگا تو حرم پانی لینے گئی ملزم شہر یار دروزہ میں کھڑا رہا اور ملزم محمد فہد گھر میں داخل ہو گیا اور وارث کی بیٹی کے ساتھ زبر دستی زیادتی کرنے لگا بچی کے شور پر گھر آئے مہمان جو اوپر کی منزل پر موجود تھا نے آواز دی تو ملزم فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے محمد وارث کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گھر کا تالا توڑ کر چور پیڈسٹل فین ،سوٹ و دیگر سامان چرا کر لے گیا
سیالکوٹ(یو این پی۔۔۔عبدالکریم سیال)گھر کا تالا توڑ کر چور پیڈسٹل فین ،سوٹ و دیگر سامان چرا کر لے گیا تفصیلات کے مطابق محلہ برکت ٹاؤن کالج روڈ کا رہائشی محنت کش گھر کو تالا لگا کر محنت مزدوری کرنے چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں ملزم عمران مسیح گھر کا تالا توڑ کر گھر سے ایک عدد پیڈسٹل فین،استری ،5عدد سوٹ ،چادر،اوزار مستری چرا کر لے گیا تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy