پیپلز پارٹی ملتان میں (آج)سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

Published on December 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

پیپلز پارٹی ملتان میں (آج)سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، جیالوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں
سندھ اور پنجاب کے مختلف حصوں سے جیالوں کے قافلے اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سننے کیلئے پہنچنا شروع ہو گئے
آج کا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کردے گا،پیپلزپارٹی کو ختم کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، یوسف گیلانی
ملتان(یوا ین پی )پاکستان پیپلز پارٹی(آج) جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی جمعہ کو ملتان میں اپنی سیاسی پاور شو کرے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت جیالوں سے خطاب کرے گی ۔یونی ویژن نیوز کے مطابق جلسے کے حوالے سے کئی ہفتوں سے تیاریاں کی جارہی تھیں جو تقریباً مکمل کرلی گئی ہیں اور ملتان شہر سمیت جنوبی پنجاب کو ذوالفقارعلی بھٹو ، بے نظیر بھٹو ، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے قد آور پوٹریٹ ، بینرز اور پارٹی پرچموں سے دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے جبکہ جیالے بھی جلسے میں شرکت کیلئے سندھ سمیت ملک بھر سے قافلوں کی شکل میں ملتان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ لاڑکانہ ، گڑھی خدا بخش سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے قافلے رات گئے یا جمعہ کی صبح تک پہنچ جائیں گے اس کے علاوہے ۔ پنجاب کے شہروں لاہور ، فیصل آباد ، جھنگ ، بہاولپور سمیت چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں سے بھی قافلے روانہ ہو گئے ہیں جو جمعہ کی صبح تک ملتان پہنچ جائیں گے ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا (آج) کا جلسہ تاریخی ہو گا جو ملکی سیاست میں ایک تاریخ رقم کردے گا اور پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب چور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی مزدوروں اور غریبوں کی پارٹی ہے اسے ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جیالے آئندہ الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کردیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام اور ووٹ کی طاقت سے آئندہ سال حکومت بنائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes