توہین رسالت کے قانون کوکمزورکرنے کی سازش ناقابل برداشت ہے:علامہ خادم حسین رضوی

Published on December 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

کسی کوپاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلف کاحق نہیں:افضل قادری،سیدعرفان احمد
لاہور( یواین پی) مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺپاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری ،مرکزی رہنما، سیدعرفان احمدشاہ نے کہاہے کہ توہین رسالت کے قانون کوکمزورکرنے کی سازش ناقابل برداشت ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان آزاداورخودمختار ریاست ہے اقوام متحدہ ہویاکوئی اورکسی کوبھی پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلف کاحق نہیں۔حکومت فوری طورپراقوام متحدہ کودوٹوک اورواضح جواب دے تاکہ دنیاتوہین رسالت ؐ قانون میں ترمیم یاخاتمے کے مطالبات سے بازرہے۔مسلمان گستاخان رسول اللہ ﷺ کو کسی صورت معاف نہیں کرسکتے ۔کوئی ایساسوچے بھی مت کہ پاکستان میں ایساکوئی اقدام اٹھایاجاسکتاہے۔فتح مکہ کے عظیم موقع پر جب کفار مکہ صرف اسی انتظار میں گردنیں جھکائے کھڑے تھے کہ کب اُن کی موت کا پروانہ جاری ہو تو چشم فلک نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے نہ صرف انہیں معاف فرمادیا بلکہ اپنے اس وقت کے سب سے بڑے دشمن ابو سفیان کو یہ عزت بخشی کہ جو اسکے گھر میں داخل ہو جائے اس کیلئے بھی امان ہے اس موقع پر چند افراد ایسے بھی تھے کہ جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺنے یہ ارشاد فرمایا کہ یہ کعبہ کے غلاف کے پیچھے بھی چھپے ہوں تو انہیں وہیں قتل کیا جائے یہ بدبخت افراد جن کے بارے میں رحمت اللعالمین ﷺنے اپنی زبان اطہر سے موت کا حکم جاری فرمایا وہ ایسے افراد تھے جنہوں نے گستاخی رسول جیسے قبیح جرم کا ارتکاب کیا تھا اور یہ ایک ایسا جرم ہے کہ جس کی سزا صرف اور صرف موت ہے ۔کفارجان لیں کہ محمدعربی ﷺ کے غلام ابھی زندہ ہیں توہین رسالت کے قانون کی طرف اٹھنے والی ہرمیلی آنکھ پھوڑدیں گے۔کمزورکرنے والی ترمیم کیلئے بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیں ۔مسلمان رسول اللہ ﷺ کی ناموس پرجانیں قربان کرنے کیلئے ہروقت تیارہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes