عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ،نواز شریف کو کیس کرنے کے لئے منشیات فروش کے سوا کوئی نہیں ملا : عمران خان

Published on December 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

کراچی (یواین پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں سب سے زیادہ تلاشی میری ہوئی ہے اور عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا رکرتا ہوں، میرا موازنہ منی لانڈرنگ کے بادشاہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے ، نواز شریف کو کیس کرنے کے لئے منشیات فروش کے سوا کوئی نہیں ملا، تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم ہے اور ہم جہانگیر ترین فیصلے پر نظرثانی میں جائیں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بیرون ملک کرکٹ کھیل کر پیسے پاکستان لایا جبکہ نواز شریف نے غریب عوام کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجا۔جہانگیر ترین کے فیصلے پرافسوس ہوا، تکلیف یہ ہے کہ میرا اس شخص سے ایک سال تک موازنہ کیا گیا جبکہ جس نے غریب قوم کا پیسا چوری کیا اس سے موازنہ کیا گیا۔ ایک سال سپریم کورٹ میں میرا کیس چلا،نواز شریف کو کوئی اور شخص نہیں ملا ہوگا اور مجھ پر کیس کرنے کے لئے ایک منشیات فروش کے ذریعے کیا گیا۔ میں نے عدالت میں60سے زیاد ہ دستاویزات جمع کرائیں جبکہ شریف خاندان بتا نہیں سکتا کہ ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے، ان کے پاس ہر چیز کا جواب قطری خط ہے حالانکہ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ یہ قطری خط ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے شریف خاندان کی پوری مدد کرکے حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے ان کی جان چھڑائی ۔ نیب کے اندر شریف خاندان نے اپنے لوگ رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے جان بوجھ کر حدیبیہ پیپر ملز کا کیس خراب کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy