ایشیا کپ بڑا ٹاکرا: سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

Published on August 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

لاہور (یواین پی) ایشیا کپ ٹی 20 میں سب سے بڑے ٹاکرے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کا ٹی 20 میچ کھیلا گیا، پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نواز نے آخری اوور میں اچھی باؤلنگ کی لیکن ہاردک پانڈیا نے چوتھی گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، سیلاب زدگان سے یکجہتی کے اظہار کے لئے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy