عدلیہ کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں؛چوہدری منظور

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے حدیبیہ ریفرنس، عمران خان اور جہانگیر ترین کے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے حدیبیہ ریفرنس کھولنے کا حکم دیا تھا پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کو تین ججوں نے مسترد کر دیا ہے، پانچ رکنی بنچ کہتا ہے کہ ریفرنس کھولنے اور تین جج کہتے ہیں کہ نہ کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ حیریت ہے جس الزام میں وزیر اعظم کو نااہل کیا جاتا ہے اسی میں عمران خان کو نااہل ٹھہرایا جاتا ہے۔ نواز شریف نے بھی اثاثے چھپائے اور عمران خان نے بھی چھپائے۔ ایک نااہل اور دوسرا اہل کیسے ہو سکتا ہے جبکہ عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ ٹیکس بچانے کے لئے نیازی سروسز آف شور کمپنی بنائی تھی۔ چوہدری منظور نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک نمبر کو بچایا گیا اور دو نمبر کو اڑا دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ کے ایک نمبر کو بچا کر دو نمبر کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا انجن ناکارہ ہو گیا ہے اور اے ٹی ایم مشین بھی بند ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题