لاہور کے کنوارے نوجوان نے دلہن کی تلاش کیلئے فیس بک پیج بنا ڈالا اور ساتھ ہی ایسی فرمائش کر دی کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کر دیا

Published on December 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 637)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان میں شادی کرنے کیلئے ”رشتے والی آنٹی“ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو اچھا رشتہ تلاش کرنے کیلئے دل و جان سے محنت کرتی ہے کئی سالوں سے یہی طریقہ استعمال ہوتا رہا ہے جبکہ کچھ لوگ اپنے بچے، بچیوں کی شادی کیلئے خود ہی یہ ذمہ داری اٹھاتے ہیں اور رشتے کی تلاش کرتے ہیں لیکن لاہور کے ایک لڑکے نے پرانے اور روائتی طریقوں سے ہٹ کر کچھ آزمانے اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خود ہی تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔
ریان مرزا نے کسی میرج بیورو سے رابطہ کیا اور نہ ہی اخبار میں اشتہارات دئیے بلکہ فیس بک پر ایک پیج بنا ڈالا جو انتہائی دلچسپ ہے۔ اس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا ” اسلام و علیکم۔۔۔ میں لاہور کا رہائشی 30 سالہ لڑکا ہوں۔ قد 5 فٹ 8 انچ ہے اور سنی ہوں۔ کنوارہ ہوں اور ایم بی اے تک تعلیم حاصل کی جبکہ 65ہزار روپے ماہانہ کماتا ہوں۔ محنتی ہوں اور میری فیملی کی نیٹ ورتھ پراپرٹی کی وجہ سے 3 کروڑ روپے تک ہے۔
ایک خوبصورت شیف لڑکی کی تلاش ہے جس کی عمر 30 سال یا اس سے کم ہو جبکہ قد بھی مجھ سے چھوٹا ہو، 5 فٹ 3 انچ مناسب ہے۔ نوکری کر رہی ہو تاکہ اسے کھانوں کا تجربہ ہو، یا پھر بزنس فیملی سے تعلق رکھتی ہو اور کاروبار کا تجربہ ہو تاکہ بزنس شروع کرنے پر ابتدائی نقصان سے بچا جا سکے۔
دونوں طرف سے کچھ رقم اکٹھی ہو(میں نے کچھ پیسے بچا رکھے ہیں) اور ہم جہیز اور پرتعیش شادی پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے کاروبار شروع کر سکیں کیونکہ میں ایک کامیاب فوڈ کمپنی بنانے کا جذبہ رکھتا ہوں۔ جہیز کی کوئی ضرورت نہیں ہے، بزنس سے حاصل ہونے والی رقم سے میں خود کچھ چیزیں خرید لوں گا جو گھر پر نہیں ہیں۔ مجھے پیسے دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ شادی کے بعد اگر آپ کی بیٹی کو مناسب لگے تو اسے دیدیں یا سرمایہ کاری کر دیں۔“۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes