پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ،جماعت اسلامی کے حاففظ نعیم شکست سے دوچار

Published on June 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

کراچی(یواین پی) غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے۔کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آرٹس کونسل کراچی میں پولنگ کا عمل ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کے لیے ووٹنگ کی گئی۔اس سے قبل پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی پولنگ اسٹیشن آرٹس کونسل کا دروازہ بند کر دیا گیا تھا۔انتخاب میں حصہ لینے کے لیے میئر کراچی کے لیے جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب آرٹس کونسل میں موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes